پہلا اور انوکھا مثالی واقعہ

نگرل قتل کیس ، عمائدین نے ملزم وسیم عباس کو پولیس کے حوالے کر دیا 

 گلگت۔عمائدین نگرل نے گزشتہ روز نگرل امام باڑہ کے قریب فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے چلاس سے تعلق رکھنے والے عبدالوکیل قتل کیس کے ملزم وسیم ولد کریم خان کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔ پولیس کو حوالہ کرنیسے پہلے انجمن حیدریہ نگرل کا ایک ہنگامی اجلاس نگرل امام باڑہ میں ہوا جس میں نگرل کے مقام پر چلاس سے تعلق رکھنے وال ایک نوجوان کے قتل کے واقعے کی بھرپور مذمت کی گئی اور کشروٹ کے مقام پر نگرل کے نوجوان حامد پر فائرنگ کی بھی مذمت کی گئی اور متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ نگرل میں فائرنگ کا واقعہ نگرل کے عوام کے خلاف ایک سازش ہے اور اس سازش کو بے نقاب کرنے کیلئے ملزم کو رضا کارانہ طور پر پولیس کے حوالے کیا جائے اس کے بعد عمائدین نگرل نے رات گئے وسیم عباس ولد کریم خان کو سٹی پولیس گلگت کے حوالے کر دیا ۔ عمائدین نگرل کی جانب سے ملزم کی نشاندہی اور پولیس کے حوالے کرنے کا گلگت کا یہ پہلا اور انوکھا مثالی واقعہ ہے ۔

Advertisements

2 thoughts on “پہلا اور انوکھا مثالی واقعہ

  1. Pingback: پہلا اور انوکھا مثالی واقعہ | Tea Break

  2. گلگت بالتستان میں امن کے قیام کے لئے اس طرح کے مَُُثبت اور جُرئت مندانہ اقدامات کی بہت اشد ضرُورت ہے۔ ہم گلگت بلتستان سے تعلُق رکھنے والے تمام لوگ عمائدین نگرل کو اس مُمصفانہ اور غیر جانبدارانہ فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s