Deosai Festival Canceled

گلگت (عبدالحسین نگری )
گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان میں ماحولیات پر کام کرنے والی فلاحی بین الاقوامی تنظیم ولڈ
لائف فنڈ کے درخواست پر دیوسائی نیشنل پارک گلگت بلتستان میں ہونے والا دیوسائی فیسٹیول منسوخ کر دیا.
ڑبلیو ڑبلیو ایف نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ، گورنر گلگت بلتستان اور فورس کمنڈر گلگت بلتستان کو خط لکھا تها جس میں بتایا گیا کہ فیسٹیول کی وجہ سے دیوسائی کے خوبصورتی اس میں پائے جانے والے جڑی بوٹیوں اور یہاں پر پائے جانے والے نایاب جنگی جانورکو خطرہ یے.
ہمالین برون آئی بیکس ، سبرین آئی بیکس ،سنو لیپرڑ اور گولڈن مرمٹ جن کی نسلیں ختم ہوتی جارہی ہیں وہ دیوسائی کے پہاڑوں میں پائے جاتے ہیں. اگر ان کی حفاظت کےلیے خاطرخواہ اقدامات نہ کئے جائے تو ان کی نسلیں دنیا سے ختم ہونگی.
دیوسائی اس کے علاوہ بھی بہت سے پرندوں آبی جانوروں اور نباتات کا مسکن ہے. یہاں دنیا کے بلند ترین اور خوبصورت ترین جهیلیں ہیں اوران میں سینکڑوں قسم کے آبی جانور اور مچھلیوں کی نایاب نسلیں موجود ہیں.فیسٹیول کی وجہ سے آبی آلودگی کا خطرہ ہے.
دیوسائی میں ہزاروں قسم کے جڑی بوٹیاں پائی جاتی ہیں. جو علاج معالجے میں استعمال ہوتی ہیں اور چند ایک جڑی بوٹیوں پر تو تحقیق ہو رہی ہیں اور ہزاروں پر تحقیق کرنا باقی ہے.
ڈبلیو ڈبلیو ایف نے وزیر اعلیٰ ،گورنر اور فورس کمنڈر گلگت بلتستان سے درخواست کی تھی کہ صوبائی حکومت اس فیسٹیول کو دیوسائی میں کرنے کی بجائے استور چلم میں کریں جوکہ دیوسائی نشینل پارک کا حصہ بهی ہے اور دیوسائی نیشنل پارک کا داخلی دروازہ بهی. اور انہوں نے اعتراض کیا کی جتنا خرچہ فیسٹیول پر لگایا جا رہا ہے اس کا صرف اس کا 5 فیصد فیسٹیول کے دوران دیوسائی کی ماحول کو صاف رکھنے کے لیے نہیں رکھا گیا ہے.
یاد ریے کی صوبائی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ پہلی باردنیا کے سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے دنیا کے بلند ترین سیاحتی مقام دیوسائی سطح سمندر سے 13000فٹ بلندی پر تین روزہ دیوسائی فیسٹیول ، 28 اگست سے 30 اگست تک منانے کا اعلان کیا تھا جس میں پاکستان آرمی بھی صوبائی حکومت کی مدد کررہی تهی اور 90 فیصد فیسٹیول کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے تهے.
.جس میں جیپ ریلی ،مقامی موسیقی کا پروگرام’ کشتی رانی کے مقابلے ، پولو ، رسہ کشی وغیرہ شامل تھے.فیسٹیول میں ملکی و غیرملکی سیاحوں سمیت وزیراعظم اور آرمی چیف کی آمد بھی متوقع تھی.image

image

image

image

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s