وادی بگروٹ میں ارلی وارننگ سسٹم کا افتتاح کیا گیا

عبدالحسین نگری 

گلگت / کراچی

گلگت بلتستان میں موجود 3000 گلیشئرز پر بنے ہوئے جیهلوں میں سے 36 جیهلوں کو انتہائی خطرناک قرار دے کر   گلگت کے نواحی علاقے وادی بگروٹ میں  حکومت پاکستان نے ملک کا پہلا “ارلی وارننگ سسٹم ” نصب کر دیا گیا. 

سابق وفاقی وزیر اور  پانی و ماحولیات بورڈ کے چیئرمین نثار میمن اور پاکستان میڑولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل غلام رسول نے ارلی وارننگ سسٹم کا افتتاح کیا.

نثار میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمی خطرات سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا  نہایت ضروری ہے شعور و آگہی کے ذریعے ہی نقصانات سے بچا جا سکتا ہے. ارلی وارننگ سسٹم  استعمال کے ذریعے سے گلیشئرز پر بنے والی جهیلوں کے پهٹنے اور سیلاب آنے کے بارے میں بروقت  پتہ چل سکے گاجس سے  عوام اپنے جان و مال کا حفاظت کرے گی اور کم سے کم نقصانات ہونگے.

بگروٹ میں منعقد تقریب سے محکمہ موسمیات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل غلام رسول نے اس خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ گلگت بلتستان میں سات ہزار جهیلیں گلیشئرز پر موجود ہیں جن میں سے 36 جیهلوں کو انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے جو کسی بھی وقت پهٹ سکتی ہیں. زمین میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلیشئرز میں پگهلاو کی رفتار میں تیزی آگئی ہے. جس کی وجہ سے گلیشئرز کے اوپر  اور اندر بنے والی جهیلیں انسانی آبادیوں کے لیے خطرناک ہیں .

انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے اس ضمن میں گلگت اور چترال کے مختلف مقامات میں موسمی پیشگوئی کے مراکز قائم کئے ہیں جہاں سے موسم کی تازہ ترین صورتحال معلوم کی جا سکتی ہیں.  گلگت میں گلاف کے خطرے سے نمٹنے کیلئے پیشگی اطلاعات کا مرکز بگروٹ میں قائم کیا گیا ہے.

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا کہ بہت جلد بگروٹ میں پاکستان میڑولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کا دفتر قائم کیا جائے گا تاکہ عوام کو سیلاب کی پیشگی اطلاع اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا شعور ریا جا سکے.

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s